🌹😊اسلامک پوسٹ🌱🌹
239 subscribers
2.11K photos
83 videos
2 files
131 links
بہترین اقوال,دینی و ادبی پوسٹ.
Download Telegram
*بـــات ہـے تـــو چھـــوٹــــی ســی.....!!!*
*مگــر بـــات ہــے گہـــرائــــی کــی۔۔۔۔۔۔!!*
_دنیا پر نھیں دنیا دینے والے پر focus رکھنا انسان کو انسان بناتا ہے۔ تحفے پر نہیں ، تحفہ دینے والے کے خلوص کو اہمیت دینا انسان کو انسان بناتا ہے۔_
*آئیـــــــں! انســـــــان بنیـــــں-♥️🌹♥️*
🥀نعمت کو ضرورت شکر کی، آزمائش کو صبر کی، گناہ کو استغفار کی۔
یہ تین باتیں جس شخص کا شیوہ ہوئیں، وہ سعادت پا گیا🌹♥️🌹
#استغفار
تمہاری پریشانی کا ازالہ
غم کا مداوا
گناہ کی صفائی
دل کا چین
اور رزق کا موجب
ہے

*أستغفر الله الذي لا إله إلا هو وأتوب إليه🌹♥️🌹*
سنو اے خوبصورت اور پیارے دل۔۔
لوگوں کے رویوں سے ٹوٹے اور امیدوں سے ہارے دل ۔
اس بات پر یقین رکھو
کہ تمھارا رب انسانوں کی طرح نہیں ہے...
کہ تمھاری کسی ایک خامی...
تمھاری کسی ایک غلطی پر تمھارا اخلاص ضائع کردے...
وہ قدردان ہے..
بہت قدر کرنے والا
خواہ وہ کسی آنسو کی قدر ہو...
یا گناہ کے بعد کسی ندامت بھری معافی کی...
یا اسکی محبت میں مسکرانے کی...
وہ ہر ہر عمل سنبھال کررکھتا ہے
اللہ تو نہایت رحم کرنے والا مہربان ہے!!
مجهے ضرورت ہے
اُس چھوٹی سے چھوٹی آیت کی،
اُس چھوٹی سے چھوٹی بات کی،
اُس چھوٹی سے چھوٹی نصیحت کی،
بار بار میرے کانوں میں وہ گونجیں۔۔
بار بار میری آنکھیں پڑهیں، بار بار میرا منہ اُس طرف رُخ کرے،
بار بار میرے کان سنیں۔

جس میں اللّٰہ پاک کہہ رہا ہو

میں تمھارا رب ہوں!
میں تمہارے ساتھ ہوں،
میں تمہیں یاد کرتا ہوں،
تم بهی مجهے یاد کرو۔۔!
پریشان نا ہو، ہر مشکل کے بعد آسانی ہے۔
میں بڑا مہربان اور رحم فرمانے والا ہوں۔
ہاں۔۔!
مجهے ضرورت ہے،
اُن سب چهوٹی چهوٹی سرگوشیوں کی،
جو شفاء ہیں، امید ہیں.۔۔
ہمسفر وہ ہو جب مشکلیں ٹوٹ پڑیں آزمائشیں سخت ہوں تو ہاتھ پکڑ لے اور کہہ دیں...☆؟
'لا تحزن ان اللہ معنا " غم نا کرو اللہ ہمارے ساتھ ہے....!!!
ہمسفر وہ ہو کہ جب کبھی تلخ ہو جائیں تو کاندھے پے سر رکھ کر کہے.....!!!
والکاظمین الغیظ والعافین عن الناس واللہ یحب المحسنین..☆؟
غصہ پینے والے اور لوگوں سے درگزر کرنے والے ہیں اور اللہ نیک لوگوں سے محبت فرماتا ہے.!!🤍

ہمسفر وہ ہو جب کبھی آنکھوں میں آنسو چلے آئیں تو آنسو پونجھ کے کہیں...!!
ان مع العسر یسرا ۔۔ بے شک ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے....!!

ہمسفر وہ ہو جب کبھی یقین کا دامن ٹوٹنے لگے تو اس دامن کو تھام کے کھڑا ہو اور کہے....!!
ان اللہ یحب المتوکلین....!!!
اللہ اپنے پے توکل کرنے والوں سے محبت کرتا ہے....!!!

ہمسفر وہ ہو کہ جب لوگوں کی طرف سے طعن و تشنیع عام ہو وہ آپکے ہمراہ کھڑا ہو آپکے دفاع میں کہے.....!!!
حسبنا اللہ ونعم الوکیل ۔۔ ہمیں اللہ ہی کافی ہے اور وہ بہت اچھا کارساز ہے...!!!

ہمسفر وہ ہو جو پل پل ساتھ چلے ساتھ نماز پڑے قربانی دے تو کہہ اٹھے...!!
ان الصلاۃ ونسکی ومحیای ومماتی للہ رب العالمین....!!☆
بے شک ہماری نماز ہماری قربانی ہماری زندگی موت اللہ کے لیے..
*”اللہ کی نگاہ میں دنیا بڑی حقیر ہے ؛ وہ دنیا اسے بھی دیتا ہے جس سے محبت کرتا ہے اور اسے بھی جس سے محبت نہیں کرتا ؛ لیکن ایمان وہ صرف اسی کو عطا کرتا ہے جو اسے محبوب ہو۔“*♥️

*(عبید بن عمیر رحمہ اللہ : حلیة الاولیاء : 270/3)*





*اپنی ذات کے اندر ایک ایسا انسان ڈھونڈو جسے صرف اپنے لئے ہی نہیں بلکہ دوسروں کیلئے بھی جینا آتا ہو رحم دلی دنیا کاسب سے خوبصورت تحفہ ھے آپ دنیا والوں پر رحم کریں الله تعالئُ آپ پررحم فرمائے گا...🖋️*

*آمین ثم آمین یا رب العالمین*
اچھے لوگ ہمیشہ"الله"
کےتحائف استعمال کرتے ہیں
ہونٹوں پہ"سچ
چہرے پہ"مسکراہٹ
الفاظ میں"دعا" اور
آنکھوں میں"ہمدردی
"رب ذوالجلال"
ہم سب کو سدا اپنی چاہت نصیب کرے...!!🌹♥️🌹
*_مرد کیا چاہتا ہے_* _خلاصہ غور سے سنو_، _مرد عورت اپنے دل کا اطمینان چاہتا ہے_ _عورت کی تخلیق اللہ نے اسی غرض کے لیے کی ہے_ _دوسری بات شوہر چاہتا ہے کہ وہ گھر کے نظم و نسق سے ایسا فارغ ہو جائے کہ پوری توجہ اپنے کام میں صرف کرسکے جو عورتیں شوہر کے سامنے گھر کی الجھنیں رکھتی ہیں وہ سخت غلطی کرتی ہیں_ _تیسری بات یہ کہ پڑھا لکھا شوہر مہذب گفتگو کو بہت پسند کرتا ہے_ *_حافظہ خان_*
_*ہم ہر کسی کو اپنی مرضی کے حساب سے نہیـــــــں چلا سکتے تو..!!🌹♥️🌹*_

_⚘ جُھکنا سیکھیے....!!_
_⚘ مُعاف کرنا سیکھیے....!!_
_⚘ صُلح کرنا سیکھیے....!!_
_⚘ محبت بانٹنا سیکھیے....!!_
_⚘ عزت/احترام کرنا سیکھیے...!!_
_⚘ نفرتوں کو مِٹانا سیکھیے....!!_
◆ علم تلوار سے بھی زیادہ طاقت ور ہے
◆ علم دولت ہے اسے حاصل کرو
◆ علم جنت کے راستوں کانشان ہے
◆ علم طاقت ہے اسے بڑھاؤ
◆ علم کی جستجوکرنا جہاد ہے
◆ علم کی دولت حاصل کروخواہ فاقہ ہی کرنا پڑے
◆ علم ایسا سمندرہے جس کا کوئی کنارہ نہیں ہے
◆ علم دل کوزندہ اوربیدار رکھنے کےلیے ضرورری ہے
◆ علم کی کوشش اپنے چھپے ہوئے جذبات کا اظہارہے
◆ علم کی وجہ سے انسان کی وحشت اور درندگی دور ہوتی ہے
سـنو شہزادی۔۔۔!!! وہ آ نـسوں بھی پڑھ لیتا ہے.. بول نہیں سکتی تو چپکے سے رو لیا کرو۔۔
📖

*یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اسۡتَعِیۡنُوۡا بِالصَّبۡرِ وَ الصَّلٰوۃِ ؕ اِنَّ اللّٰہَ مَعَ الصّٰبِرِیۡنَ*

"Aye imaan wālon! Sabr aur Namāz ke zariye madad chāho, Allah ta'ala sabr karne wālon ka saath deta hai."

[Al-Baqarah, 2:153]

*ASAR SALAH REMINDER*.
*_"دنیاوی محرومی بھی کیا کوئی محرومی ہے"_*

اصل محرومی تو وہ ہے جو اللّٰــــــہ کی محبت چکھنے کے باوجود بھی دنیا میں کھو گیا۔
جنت کا راستہ پانے کے باوجود جہنم کا مسافر بن گیا۔
ہدایت پانے کے باوجود گمراہ بن گیا۔
ہم بہتر زندگی ، شاندار مکان اور مہنگے لباس کے حصول میں وقت گزارتے۔
کیا ہمارے لیے اچھی موت ، ٹھنڈی قبر اور تقوی کا لباس کہیں بھی کوئی معنی نہیــــــں رکھتے ؟
🔸Ibn al-Qayyim رحمه الله:

"Your nafs is just like your enemy, once it finds you serious, it obeys you. If it finds weakness from you, it will take you as a prisoner."

[Bada'i Al-Fawa'id | V. 3, Pg. 1202]

🔹ابن القیم رحمہ اللہ نے فرمایا:

تمہارا نفس بھی آپ کے دشمن کی طرح ہے، جب وہ تمہیں سنجیدہ پاتا ہے تو وہ آپ کی اطاعت کرتا ہے۔ اگر اسے تم میں کمزوری نظر آئے تو وہ تمہیں قیدی بنا لے گا۔
(📒بدائع الفوائد)
*ایسے لوگوں کی صحبت سے بچیں جو کہتے ہیں*

یہ مشکل ہے وہ مشکل ہے یہ نہیں ہو سکتا وہ نہیں ہو سکتا یہ ناممکن ہے یہ سب ڈرامے بازی ہے وغیرہ وغیرہ...

یہ لوگ مایوسی پیدا کرتے ہیں اور ہم کو ناشکری کے راستے پر چلا دیتے ہیں. خود بھی پرسکون نہیں ہو سکتے اور دوسروں کو بھی سکون سے نہیں رہنے دیتے.

ایسے لوگوں کے ساتھ رہو جو پرسکون مزاج ہے مالک ہو، مشکلات سے ڈرنا نہیں لڑنا سیکھاتے ہو ، سکون سے رہتے ہو اور سکون سے رکھتے ہو۔
_*🗒 آج کا کیلنــــــــــڈر​ 🗒*_
🕋 *___________________* 🕋
_*🗒 06 🌅 محرم الحرام 🌅 1444/ ھـــــــجری​*_
🕋 *___________________*
_*🗒 05 ) / اگست 2022 عیسوی*_
🕋 *__________________* 🕋
_*بــــروز♦️ جمعه♦️ Friday♦️*
😊مسکراہٹ😊

★مسکراہٹ دوستی کی ابتدا ہے۔
★مسکراہٹ زندہ دلی کا نام ہے۔
★مسکراہٹ زندگی کی نشانی ہے۔
★مسکراہٹ شدت غم کو چھپا لیتی ہے۔
★مسکراہٹ روح کو شگفتہ رکھتی ہے۔
★مسکراہٹ محبت کی روح ہوتی ہے۔
★مسکراہٹ دلوں کو جیتنـےکا ذریعہ ہوتی ہے۔
★مسکراہٹ شخصیت میں نکھار پیدا کرتی ہے۔
★مسکراہٹ پتھر دل کو موم کر دیتی ہے۔
★مسکراہٹ شخصیت میں وقار پیدا کرتی ہے۔
★مسکراہٹ تاریکی کے بادلوں میں امید کی کرن ہے۔
★مسکراہٹ دل کی اندرونی کیفیت کا اظہار ہے۔
★مسکراہٹ اظہار تشکر کا نہایت لطیف ذریعہ ہے۔
★مسکراہٹ ایک خشبو ہے جو ہر وقت مہکتی رہتی ہے۔
*کہیں آپ کسی کے راستے سے ذرا سا کانٹا ہٹا رہے ہوتے ہیں اور کہیں آپکے راستے کی خاردار جھاڑیوں کو اللّٰہ کے حکم سے ختم کر دیا جاتا ہے...!*