🔮 Quran Reminders 🔮
122 subscribers
161 photos
14 videos
90 files
20 links
مختلف سکالرز کی قرآن تفاسیر اور مختلف قرآنی سلاسل کے لیے ہمارا چینل جوائن کیجیے

ﻭَﺍِﻥَّ ﺍِﻟٰﯽ ﺭَﺑِّﮏَ ﺍﻟْﻤُﻨْﺘَﮭﯽٰ ..
ﺍﻭﺭ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺁﺧﺮﯼ ﻣﻨﺰﻝ ﺍﻟﻠﻪ ﮨﮯ ..!
Download Telegram
*🌴درسِ حدیث🌴*
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِﷺ
يُحْسَبُ مَا خَانُوكَ وَعَصَوْكَ وَكَذَّبُوكَ
وَعِقَابُكَ إِيَّاهُمْ
*ترجمہ*
جوانہوں نے تمہارے ساتھ خیانت کی ہے
اورتمہاری نافرمانی کی ہے تم سے جو جھوٹ
بولے ہیں ان سب کا شمار و حساب ہو گا
تم نے انہیں جو سزائیں دی ہیں ان کا بھی
شمار و حساب ہو گا،
*عنوان*
ملازمین اور ماتحت لوگوں کے ساتھ زیادتی
نہ کریں کیونکہ اس کا بھی حساب ہوگا
*حوالہ*:جامع ترمذی.حدیث نمبر:3165
🌙 25جُمَادَى الآخِرَة1443ہجری
بمطابق 29جنوری 2022بروز ہفتہ

آواز:محمد احسن عالم


#فکر_آخرت
*🌴درسِ حدیث🌴*
عَنْ اَبِیْ سَعِیْدقَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِﷺ
وَالَّذِیْ نَفْسِیْ بِیَدِہِ! اِنَّہُ لَیُخَفَّفُ عَلٰی الْمُوْمِنِ
حَتّٰی یَکُوْنَ اَخَفَّ عَلَیْہِ مِنْ صَلَاۃٍ مَکْتُوْبَۃٍ
یُصَلِّیْہَا فِی الدُّنْیَا
*ترجمہ*
اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری
جان ہے! وہ دن مومن کے لیے اس
قدر مختصر ہوگا کہ جتنی دیر میں دنیا
میں ایک فرضی نماز ادا کرتا ہے،
اس وقت سے بھی کم محسوس ہو گا۔
*عنوان*
قیامت کا دن تمام تر مشکلات کے باوجود
مومن پر فرض نماز جتنا آسان ہو گا
*حوالہ*:مسندِ احمد.حدیث نمبر:13080
🌙 24جُمَادَى الآخِرَة1443ہجری
بمطابق 30جنوری 2022بروز اتوار

آواز:محمد احسن عالم


#فکر_آخرت
*🌴درسِ حدیث🌴*
عَنْ اَنَس قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِﷺ
بَيْنَمَا أَنَا أَسِيرُ فِي الْجَنَّةِ ، إِذَا أَنَا بِنَهَرٍ
حَافَتَاهُ قِبَابُ الدُّرِّ الْمُجَوَّفِ
*ترجمہ*
نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ میں جنت
میں چل رہا تھا کہ میں ایک نہر پر پہنچا
اس کے دونوں کناروں پر خولدار
موتیوں کے گنبد بنے ہوئے تھے۔
*عنوان*
حوضِ کوثر کی صفات کیا ہیں کیسا ہی
خوبصورت تحفہ اللہ تعالٰی نے اپنے
حبیب ﷺ کو دیا
*حوالہ*:صحیح بخاری.حدیث نمبر:6581
🌙 27جُمَادَى الآخِرَة1443ہجری
بمطابق جنوری 2022بروز پیر

آواز:محمد احسن عالم


#فکر_آخرت
السَّـــــــــــــــلام عَلَيْــــــــــــــــــــكُمْ وَ رَحْمَةُ اللہ وَ بَرَكَاتُهُ

💥 *"موت...... برزخ....... اور آخرت "*

📙 مقررہ
ڈاکٹر فرحت ہاشمی صاحبہ

📕 آج کا عنوان ⬇️

*موت اور اس کے بعد کے مراحل حصہ دوم*

💫 *Lecture # (24)*

💫 Audio Duration
00:43:46 minutes


┄┅═══❁♥️❁═══┅┄


#فکر_آخرت
*🌴درسِ حدیث🌴*
عَنْ ابی ہُرَیرَۃَ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِﷺ
ثُمَّ يُقَالُ: يَا مُحَمَّدُ ، ارْفَعْ رَأْسَكَ
سَلْ تُعْطَهْ ، وَاشْفَعْ تُشَفَّعْ ،
*ترجمہ*
نبی کریم ﷺ نے فرمایا
پھر کہا جائے گا،اے محمداپنا سر اٹھایئے،
مانگئے آپ کو دیا جائے گا۔شفاعت کیجئے،
آپ کی شفاعت قبول ہو جائے گی
*عنوان*
نبی کریم ﷺ کو قیامت کے دن شفاعتِ
کبریٰ کا اعزاز حاصل ہوگا
*حوالہ*:صحیح بخاری.حدیث نمبر:4712
🌙 28جُمَادَى الآخِرَة1443ہجری
بمطابق یکم فروری 2022بروز منگل

آواز:محمد احسن عالم

#فکر_آخرت
*🌴درسِ حدیث🌴*
عَنْ أَبِي سَعِيد قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِﷺ
إِنَّ مِنْ أُمَّتِي مَنْ يَشْفَعُ لِلْفِئَامِ مِنَ النَّاسِ،
‌‌‌‌‌‏وَمِنْهُمْ مَنْ يَشْفَعُ لِلْقَبِيلَةِ، ‌‌‌‌‌‏وَمِنْهُمْ مَنْ يَشْفَعُ
لِلْعُصْبَةِ، ‌‌‌‌‌‏وَمِنْهُمْ مَنْ يَشْفَعُ لِلرَّجُلِ،
‌‌‌‌‌‏حَتَّى يَدْخُلُوا الْجَنَّةَ
*ترجمہ*
نبی کریم ﷺ نے فرمایا
میری امت کا کوئی شخص کئی جماعت کے
لیے شفاعت کرے گا، کوئی ایک قبیلہ کے
لیے شفاعت کرے گا، کوئی ایک گروہ کے
لیے شفاعت کرے گا، اور کوئی ایک آدمی
کے لیے شفاعت کرے گا، یہاں تک کہ
سب جنت میں داخل ہوں جائیں گے“۔
*عنوان*
اس امت کے بہت سے لوگ قیامت کے
دن اپنے اعزاء اقرباء کی شفاعت کریں گے
*حوالہ*:جامع ترمذی .حدیث نمبر:2440
🌙 29جُمَادَى الآخِرَة1443ہجری
بمطابق2فروری 2022بروز بدھ

آواز:محمد احسن عالم

#فکر_آخرت
*🌴درسِ حدیث🌴*
قالَ رسولُ اللہ ﷺ
هَلْ تُنْصَرُونَ وَتُرْزَقُونَ إِلَّا بِضُعَفَائِكُم .
*نبی کریم*ﷺ*کا فرمان*
تم لوگ صرف اپنے کمزور معذور لوگوں کی
دعاؤں کے نتیجہ میں اللہ کی طرف سے
مدد پہنچائے جاتے ہو اور ان ہی کی
دعاؤں سے رزق دئیے جاتے ہیں۔
*عنوان*
کمزور لوگوں کی وجہ سے سب کی مدد
کی جاتی ہے اور رزق دیا جاتا ہے
*حوالہ*:جامع ترمذی .حدیث نمبر:2440
:یکم رجب المرجب1443 ہجری
بمطابق 3فروری 2022بروز جمعرات

آواز:محمد احسن عالم


#فکر_آخرت
*🌴درسِ حدیث🌴*
عَنْ عَوْفِ بْنِ مالِک قالَ:
قالَ رسولُ اللہ ﷺ
أَتَدْرُونَ مَا خَيَّرَنِي رَبِّيَ اللَّيْلَةَ؟ ،‌‌‌‏
قُلْنَا:‌‌‌‏ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ،
*نبی کریمﷺکا فرمان*
کیا تم جانتے ہو کہ آج رات میرے رب
نے مجھےکس بات کا اختیار دیا ہے؟ہم نے
کہا:اللہ اور اس کے رسول زیادہ جانتے ہیں
*عنوان*
نبی کریم ﷺ نے اللہ تعالیٰ سے ہر امتی
کی شفاعت کرنے کا حق لیا ہے
*حوالہ*:سُننِ ابنِ ماجہ.حدیث نمبر:4317
:2رجب المرجب1443 ہجری
بمطابق4فروری 2022بروز جمعہ

آواز:محمد احسن عالم


#فکر_آخرت

@Quranreminders1
*🌴درسِ حدیث🌴*
عَنْ ابی ہریرۃقالَ:قالَ رسولُ اللہﷺ
قَالَ اللَّهُ تَعَالی:أَعْدَدْتُ لِعِبَادِي الصَّالِحِينَ
مَا لَا عَيْنٌ رَأَتْ ، وَلَا أُذُنٌ سَمِعَتْ ،
وَلَا خَطَرَ عَلَى قَلْبِ بَشَرٍ
*نبی کریمﷺکا فرمان*
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ میں نے
اپنے نیک بندوں کے لیے وہ چیزیں
تیار کر رکھی ہیں، جنہیں نہ آنکھوں
نے دیکھا، نہ کانوں نے سنا اور نہ کسی
انسان کے دل میں ان کا کبھی خیال
گزرا ہے
*عنوان*
انسان کی عقل جہاں پر تھک جاتی ہے
جنت کی خوبصورتی وہاں سے شروع ہوتی ہے
*حوالہ*:صحیح بخاری.حدیث نمبر:3244
:3رجب المرجب1443 ہجری
بمطابق5فروری 2022بروز ہفتہ

آواز:محمد احسن عالم


#فکر_آخرت
*🌴درسِ حدیث🌴*
عَنْ اَنَس قالَ:قالَ رسولُ اللہﷺ
وَلَوْ أَنَّ امْرَأَةً مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ اطَّلَعَتْ
إِلَى أَهْلِ الْأَرْضِ لَأَضَاءَتْ مَا بَيْنَهُمَا ،
وَلَمَلَأَتْهُ رِيحًا
*نبی کریمﷺکا فرمان*
اگر جنت کی عورتوں میں سے کوئی
عورت روئے زمین کی طرف جھانک
کر دیکھ لے تو آسمان سے لے کر زمین
تک منور کر دے اور ان تمام کو خوشبو
سے بھر دے
*عنوان*
جنتی حور کی خوبصورتی کا ذکر
*حوالہ*:صحیح بخاری.حدیث نمبر:6568
:4رجب المرجب1443 ہجری
بمطابق6فروری 2022بروز اتوار

آواز:محمد احسن عالم


#فکر_آخرت
*🌴درسِ حدیث🌴*
عَنْ اَبِی موسیٰ قالَ:قالَ رسولُ اللہﷺ
إِنَّ لِلْمُؤْمِنِ فِي الْجَنَّةِ لَخَيْمَةً مِنْ لُؤْلُؤَةٍ
وَاحِدَةٍ مُجَوَّفَةٍ طُولُهَا سِتُّونَ مِيلًا
*نبی کریمﷺکا فرمان*
مومن کے لیے جنت میں ایک تراشے
ہوئے موتی کا خیمہ ہو گا جس کا طول
ساٹھ میل ہو گا
*عنوان*
جنت کے گھروں اور تعمیر کا ذکر
*حوالہ*:صحیح مسلم.حدیث نمبر:448
:6رجب المرجب1443 ہجری
بمطابق8فروری 2022بروز منگل

آواز:محمد احسن عالم

#فکر_آخرت
*🌴درسِ حدیث🌴*
عَنِ ابنِ عمرَ قالَ:قالَ رسولُ اللہﷺ
ثُمَّ يُنَادِي مُنَادٍ:يَا أَهْلَ الْجَنَّةِ ، لَا مَوْتَ ،
وَيَا أَهْلَ النَّارِ ، لَا مَوْتَ
*نبی کریمﷺکا فرمان*
ایک آواز دینے والا آواز دے گا کہ
اے جنت والو! تمہیں اب موت
نہیں آئے گی اور اے دوزخ والو!
تمہیں بھی اب موت نہیں آئے گی۔
*عنوان*
جنت میں موت نہیں ہے ,بڑھاپا نہیں
بیماری نہیں ہے, مشقت نہیں ہے
*حوالہ*:صحیح بخاری.حدیث نمبر:6548
:7رجب المرجب1443 ہجری
بمطابق9فروری 2022بروز بدھ

آواز:محمد احسن عالم

#فکر_آخرت
*🌴درسِ حدیث🌴*
عَنْ أَنَس قالَ:قالَ رسولُ اللہﷺ
إِنَّ فِي الْجَنَّةِ لَسُوقًا يَأْتُونَهَا كُلَّ جُمُعَةٍ
فَتَهُبُّ رِيحُ الشَّمَالِ فَتَحْثُو فِي وُجُوهِهِمْ
وَثِيَابِهِمْ فَيَزْدَادُونَ حُسْنًا وَجَمَالًا
*نبی کریمﷺکا فرمان*
جنت میں ایک بازار ہے جس میں وہ
(اہل جنت)ہر جمعہ کو آیا کریں گے
تو(اس روز)شمال کی ایسی ہوا چلے گی
جو ان کے چہروں پر اور ان کے کپڑوں
پر پھیل جائے گی ، وہ حسن اور زینت
میں اور بڑھ جائیں گے
*عنوان*
جنت کے بازار کا بیان,جنت میں
اکتاہٹ محسوس نہیں ہوگی
*حوالہ*:صحیح مسلم.حدیث نمبر:7146
:8رجب المرجب1443 ہجری
بمطابق10فروری 2022بروز جمعرات

آواز:محمد احسن عالم

#فکر_آخرت
*🌴درسِ حدیث🌴*
عَنْ حَکِیْمِ بْنِ مُعاویةَ عَنْ اَبِیْہِ قالَ:
قالَ رسولُ اللہﷺ
إِنَّ فِي الْجَنَّةِ بَحْرَ الْمَاءِ وَبَحْرَ الْعَسَلِ
وَبَحْرَ اللَّبَنِ وَبَحْرَ الْخَمْرِ، ‌‌‌‌‌‏
ثُمَّ تُشَقَّقُ الْأَنْهَارُ بَعْدُ
*نبی کریمﷺکا فرمان*
جنت میں پانی کا دریاہےشہد کا دریا ہے،
دودھ کا دریا ہے اور شراب کا دریا ہے،
پھر اس کے بعد چھوٹی چھوٹی نہریں
نکلتی ہیں“۔
*عنوان*
جنت کے نہروں کا بیان
*حوالہ*:جامع ترمذی.حدیث نمبر:2571
:9رجب المرجب1443 ہجری
بمطابق11فروری 2022بروز جمعہ

آواز:محمد احسن عالم

#فکر_آخرت
*🌴درسِ حدیث🌴*
عَنْ ابی ہریرۃقالَ:قالَ رسولُ اللہﷺ
فَبَذَرَ ، فَبَادَرَ الطَّرْفَ نَبَاتُهُ وَاسْتِوَاؤُهُ
وَاسْتِحْصَادُهُ ، فَكَانَ أَمْثَالَ الْجِبَالِ
*نبی کریمﷺکا فرمان*
پھر وہ بیج ڈالے گا۔پلک جھپکنے میں
وہ اگ بھی جائے گا۔پک بھی جائے گا
اور کاٹ بھی لیا جائے گا۔ اور یہ
پہاڑوں کی طرح ہوئے۔
*عنوان*
جنت میں کھیتی کس طرح ہوگی
جنتی گھوڑا کیسا ہوگا
*حوالہ*:صحیح بخاری.حدیث نمبر:5643
:10رجب المرجب1443 ہجری
بمطابق12فروری 2022بروز ہفتہ

آواز:محمد احسن عالم

#فکر_آخرت
*🌴درسِ حدیث🌴*
عَن ابْنِ عَبَّاسٍ قالَ:قالَ رسولُ اللہﷺ
إِنَّ لِكُلِّ دِينٍ خُلُقًا،‌‌‌‏وَإِنَّ خُلُقَ الْإِسْلَامِ الْحَيَاءُ
*نبی کریمﷺکا فرمان*
ہر دین کی ایک امتیازی صفت ہوتی ہے،
اور اسلام کی امتیازی صفت وہ حیاء ہے ۔
*عنوان*
اسلام کی امتیازی خصوصیت وہ حیاء ہے ۔
ویلنٹائن ڈے کے حوالہ سے چند گزارشات
*حوالہ*:سُنَنِ ابنِ ماجہ.حدیث نمبر:4182
:12رجب المرجب1443 ہجری
بمطابق14فروری 2022بروز پیر

آواز:محمد احسن عالم


#فکر_آخرت
*🌴درسِ حدیث🌴*
عَنْ عَلِيِّ قالَ:قالَ رسولُ اللہﷺ
تُسَبِّحِينَ اللَّهَ عِنْدَ مَنَامِكِ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ،
وَتَحْمَدِينَ اللَّهَ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ،
وَتُكَبِّرِينَ اللَّهَ أَرْبَعًا وَثَلَاثِينَ "
*نبی کریمﷺکا فرمان*
سوتے وقت تینتیس(33)مرتبہ سبحان الله،‌‌‌‏
تینتیس(33)مرتبہ الحمد الله اور چونتیس
( 34 ) مرتبہ الله اكبر پڑھ لیا کرو
*عنوان*
تسبیحاتِ فاطمی کی اہمیت کا بیان
*حوالہ*:صحیح بخاری.حدیث نمبر:5362
:13رجب المرجب1443 ہجری
بمطابق15فروری 2022بروز منگل
آواز:محمد احسن عالم

#فکر_آخرت
*🌴درسِ حدیث🌴*
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قالَ:قالَ رسولُ اللہﷺ
يُؤْتَى بِجَهَنَّمَ يَوْمَئِذٍ لَهَا سَبْعُونَ أَلْفَ زِمَامٍ
مَعَ كُلِّ زِمَامٍ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَكٍ يَجُرُّونَهَا
*نبی کریمﷺکا فرمان*
اس(قیامت کے)روز جہنم کو لایا جائے گا
اس کی ستر ہزار لگامیں ہوں گی،ہر لگام
کے ساتھ ستر ہزار فرشتے ہوں گے جو
اسے کھینچ رہے ہوں گے ۔‘‘
*عنوان*
قیامت کے دن جہنم کا ایک منظر
*حوالہ*:صحیح مسلم.حدیث نمبر:7164
:14رجب المرجب1443 ہجری
بمطابق16فروری 2022بروز بدھ

آواز:محمد احسن عالم

#فکر_آخرت
*🌴درسِ حدیث🌴*
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قالَ:
قالَ رسولُ اللہﷺ
يُؤْتَى بِأَنْعَمِ أَهْلِ الدُّنْيَا مِنْ أَهْلِ النَّارِ
يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيُصْبَغُ فِي النَّارِ صَبْغَةً
*نبی کریمﷺکا فرمان*
قیامت کے دن اہل دنیا میں سب سے
زیادہ نعمتوں کے مالک ، جہنم کے ایک
مستحق کو لایا جائے گا اور اسے آگ میں
ایک ڈبکی دی جائے گی
*عنوان*
ایک لمحہ جہنم میں رہنے والا شخص دنیا
کی سب نعمتیں بھول جائے گا
*حوالہ*:صحیح مسلم.حدیث نمبر:7088
:15رجب المرجب1443 ہجری
بمطابق17فروری 2022بروز جمعرات

آواز:محمد احسن عالم


#فکر_آخرت
*🌴درسِ حدیث🌴*
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قالَ:
قالَ رسولُ اللہﷺ
لَا يَدْخُلُ النَّارَ إِلَّا شَقِيٌّ ،‌‌‌‏ قِيلَ:‌‌‌‏
يَا رَسُولَ اللَّهِ،‌‌‌‏ وَمَنِ الشَّقِيُّ؟
قَالَ:‌‌‌‏ مَنْ لَمْ يَعْمَلْ لِلَّهِ بِطَاعَةٍ
وَلَمْ يَتْرُكْ لَهُ مَعْصِيَةً .
*نبی کریمﷺکا فرمان*
جہنم میں کوئی نہیں جائے گا سوائے
بدبخت کے لوگوں نے پوچھا:
اللہ کے رسول! بدبخت کون ہے؟
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جس نے کبھی اللہ تعالیٰ کی اطاعت
نہیں کی، اور کوئی گناہ نہ چھوڑا
*عنوان*
بد بخت کون ہے
*حوالہ*:سُنَنِ ابنِ ماجہ.حدیث نمبر:4298
:16رجب المرجب1443 ہجری
بمطابق18فروری 2022بروز جمعہ

آواز:محمد احسن عالم


#فکر_آخرت