🔮 Quran Reminders 🔮
122 subscribers
161 photos
14 videos
90 files
20 links
مختلف سکالرز کی قرآن تفاسیر اور مختلف قرآنی سلاسل کے لیے ہمارا چینل جوائن کیجیے

ﻭَﺍِﻥَّ ﺍِﻟٰﯽ ﺭَﺑِّﮏَ ﺍﻟْﻤُﻨْﺘَﮭﯽٰ ..
ﺍﻭﺭ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺁﺧﺮﯼ ﻣﻨﺰﻝ ﺍﻟﻠﻪ ﮨﮯ ..!
Download Telegram
@Quranreminders1

#لسٹ_2 دورہ قرآن
#قرآن_تفسیر_استاذہ_عفت_مقبول
#عشرہ_ذوالحجہ_ٹائم_ٹیبل
#تفسیر_ڈاکٹر_اسرار_احمد
#قرآن_میری_زندگی
#تفسیر_سورہ_الماعون سسٹر عائشہ عامر صاحبہ
#تفسیر_سورہ_یسین سسٹر عائشہ عامر صاحبہ
#تفسیر_سورہ_الفاتحہ سسٹر عائشہ عامر صاحبہ
#تفسیر_سورہ_القصص

#Quran_Reminders
#ڈپریشن_سیریز لیکچرز
#فکر_آخرت لیکچرز
#میری_آخری_سانسیں لیکچرز
#شکر_گزار_کہاں_ہیں_کورس لیکچرز
#تعارف_حضرت_محمد_صلی_اللہ_علیہ_وسلم_کورس لیکچرز
#تفسیر_سورہ_کہف_سسٹر_عائشہ
#From_Darkness_To_Light
#ڈپریشن_اورذہنی_صحت لیکچرز
#طب_القلوب_کورس
#ذکر_الہی_کے_راستے_کورس
#جنت_اور_جہنم
#رقیہ_شریعہ
#تفسیر_رخسانہ_اعجاز_صاحبہ
#فہم_سورہ_کہف تحریری سلسلہ
#مختصر_تفسیر
#قرآن_نوٹس

#میری_منزل_کیا_ہے
#جنت_اور_جہنم لیکچرز
#تفسیر_سورہ_الفیل
#جادو_سیریز
#From_Darkness_To_Light
#تفسیر_سورہ_یسین
#تزکیہ_نفس

#سورۃ_یوسف
#نماز_کورس
#تزکیہ_نفس

#تدبر_قرآن_سیریز
#خود_کو_بدلیے
#دعا_سیریز
#آج_کی_نیکی
#قریب_مجیب
#تفسیر_سورہ_قریش_عائشہ_عامر_صاحبہ
#تفسیر_سورہ_التکاثر سسٹر عائشہ عامر
#بیان_القرآن تفسیر ڈاکٹر اسرار
#تفسیر_سورہ_فاتحہ
📚 *فہم و تدبر فی سورۃ الکہف*
📝 (حصہ ١)

دین، مال، علم اور اقتدار یہ وہ چار آزمائشیں ہیں جن کی وجہ سے آج دنیا پریشان ہیں۔ سورۃ کہف میں ذکر کیے گئے چار واقعات میں انہی چار آزمائشوں کی طرف اشارہ ہے اور ہر واقعے کے بعد ان آزمائشوں سے نمٹنے کا طریقہ بھی بتایا گیا ہے۔

🔖 *سورۃ الکہف : چار آزمائشیں*

1⃣ *آزمائش 1. أصحابِ غار*
چند نوجوانوں کی کہانی جو مشرک معاشرے کے باشندے ہوتے ہیں. وہ نوجوان اپنا دین بچانے کی خاطر گھر بار چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہیں.

اللہ انہیں اپنی رحمت سے غار اور سورج کے ذریعے ان کی دیکھ بھال کرتا ہے.
جب وہ جاگتے ہیں تو دیکھتے ہیں کہ ان کے گاؤں والے ایمان لا چکے ہیں.

اس واقعے کے ذکر کے بعد چند آیات ہیں جس میں یہ بتلایا گیا ہے کہ نیک لوگوں کی صحبت اور آخرت کی زندگی کے بارے میں متفکر رہنے سے ہی دین کی آزمائش سے بچا جاسکتا ہے۔

🔑 *( آزمائش دین بہترین دینی رفقاء)*

📍 *وَاصْبِرْ نَفْسَكَ مَعَ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ يُرِيدُونَ وَجْهَهُ ۖ وَلَا تَعْدُ عَيْنَاكَ عَنْهُمْ تُرِيدُ زِينَةَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ۖ وَلَا تُطِعْ مَنْ أَغْفَلْنَا قَلْبَهُ عَنْ ذِكْرِنَا وَاتَّبَعَ هَوَاهُ وَكَانَ أَمْرُهُ فُرُطًا( الکہف 28)*

*اور اپنے آپ کو انہیں کے ساتھ رکھا کر جو اپنے پروردگار کو صبح شام پکارتے ہیں اور اسی کے چہرے کے ارادے رکھتے ہیں (رضامندی چاہتے ہیں)، خبردار! تیری نگاہیں ان سے نہ ہٹنے پائیں کہ دنیوی زندگی کے ٹھاٹھ کے ارادے میں لگ جا۔ دیکھ اس کا کہنا نہ ماننا جس کے دل کو ہم نے اپنے ذکر سے غافل کردیا ہے اور جو اپنی خواہش کے پیچھے پڑا ہوا ہے اور جس کا کام حد سے گزر چکا ہے.*

↩️ جاری ہے...



#فہم_سورہ_کہف

01
📚 *فہم و تدبر فی سورۃ الکہف*
📝 (حصہ ۲)

🔖 *سورۃ الکہف : چار آزمائشیں*

2⃣ *آزمائش 2. دو باغات کا مالک*
ایک شخص کی کہانی جسے اللہ نے بے پناہ نعمتیں عطا فرمائیں لیکن اس نے اسی رب کو فراموش کر دیا جس نے اسے نوازا اور قانونِ الہی کی خلاف ورزی کی. اس کے ساتھی کے یاد دہانی کے باوجود بھی اس نے ناشکری کی اور بعث بعد الموت کا انکار کیا جس کی پاداش میں اللہ نے اس کے دونوں باغات کو تباہ و برباد کردیا اور دنیا میں ہی اسے ناشکری کی سزا دی۔

فصلوں اور پیداوار کی تباہی
بہت تاخیر کے بعد پچھتاوا

اس واقعے کے ذکر کے بعد چند آیات کا ذکر ہیں جس میں بتلایا گیا ہے کہ مال کے فتنے سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ دنیا کی حقیقت کو جان لیا جائے اور آخرت کو یاد کرلیا جائے۔

🔑 *(آزمائش مال و اولاد ماہیتِ حیات کا جان لینا)*

📍 *وَاضْرِبْ لَهُمْ مَثَلَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا كَمَاءٍ أَنْزَلْنَاهُ مِنَ السَّمَاءِ فَاخْتَلَطَ بِهِ نَبَاتُ الْأَرْضِ فَأَصْبَحَ هَشِيمًا تَذْرُوهُ الرِّيَاحُ ۗ وَكَانَ اللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ مُقْتَدِرًا( الکہف 45)*

*ان کے سامنے دنیا کی زندگی کی مثال (بھی) بیان کرو جیسے پانی جسے ہم آسمان سے اتارتے ہیں اس سے زمین کا سبزه ملا جلا (نکلا) ہے، پھر آخر کار وه چورا چورا ہوجاتا ہے جسے ہوائیں اڑائے لئے پھرتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے.*

📝 جاری ہے......

#فہم_سورہ_کہف

02
📚 *فہم و تدبر فی سورۃ الکہف*
📝 (حصہ ٣)

🔖 *سورۃ الکہف : چار آزمائشیں*

📖 *سورۃ الکہف کے درمیان میں ابلیس کا قصہ ہے. ابلیس لعین نے ہی انسان کو فتنے کی ڈور میں لپیٹ دیا.*

📍 *أَفَتَتَّخِذُونَهُ وَذُرِّيَّتَهُ أَوْلِيَاءَ مِنْ دُونِي وَهُمْ لَكُمْ عَدُوٌّ ۚ بِئْسَ لِلظَّالِمِينَ بَدَلًا( الکہف 50)*

*کیا پھر بھی تم اسے اور اس کی اوﻻد کو مجھے چھوڑ کر اپنا دوست بنا رہے ہو؟ حاﻻنکہ وه تم سب کا دشمن ہے۔ ایسے ﻇالموں کا کیا ہی برا بدل ہے.*

3⃣ *آزمائش 3. موسی اور خضر علہیم السلام*
موسیٰ علیہ السلام کا گمان یہ تھا کہ روئے زمین پر سب سے زیادہ علم ان کے پاس ہے چنانچہ اللہ تعالٰی نے ان کو وحی کے ذریعے بتلایا کہ زمین پر ایک شخص ایسا بھی موجود ہے جس کا علم ان سے زیادہ ہے۔
موسیٰ علیہ السلام ان سے ملاقات کے لیے نکل پڑے اور علم حاصل کرنے کے شوق کا اظہار کیا لیکن وہ خضر علیہ السلام کے افعال پر صبر نہ کرسکے کیونکہ انہیں ان افعال کی حکمتوں کا علم نہیں تھا۔

موسی علیہ السلام نے خضر علیہ السلام کی طرف سفر کیا تا کہ ان سے علم حاصل کریں.
کیسے ہم اللہ کی حکمتوں کو سمجھ نہیں پاتے لیکن اللہ علی الدوام حکمتوں والا ہے.(جیسے کشتی میں سوراخ، دیوار گرانا، بچے کو قتل کرنے میں حکمتیں تھیں.)

اس فتنے سے بچاؤ کا طریقہ یہ ہے بندہ تواضع اختیار کرے اور اپنے علم پر اس کو غرور و تکبر نہ ہو اور ہمیشہ اپنے آپ کو کم علم ہی سمجھے۔

🔑 *( آزمائشِ علم عجز و انکساری)*

📍 *قَالَ سَتَجِدُنِي إِنْ شَاءَ اللَّهُ صَابِرًا وَلَا أَعْصِي لَكَ أَمْرًا (الکہف 69)*

*موسیٰ نے جواب دیا کہ انشاءاللہ آپ مجھے صبر کرنے واﻻ پائیں گے اور کسی بات میں، میں آپ کی نافرمانی نہ کروں گا.*

📝 جاری ہے......

#فہم_سورہ_کہف

03