🌹😊اسلامک پوسٹ🌱🌹
239 subscribers
2.11K photos
83 videos
2 files
131 links
بہترین اقوال,دینی و ادبی پوسٹ.
Download Telegram
آج بڑا بہترین دن جمعة المبارک ہے ۔ سبھی سورہ کہف کی تلاوت کرلیں ۔ ❣️
_______❣️🙂
جبــــ تمہـــاری زنـــدگی ڪا فیصلہ ڪرنے والا اللّٰــــــہ ہـــے
تــو تم مطمئن رہــــو وہ تمہیــں مــایوســں نہیـــں ڪرے گا 🖤💯
*نفس کے خلاف جنگ جیتنے کا واحد حل یہ ہے کہ انسان یہ عزم کر لے "طبعیت مانے یا نہ مانے بس ﷲ کی ماننی ہے"*

*کیونکہ جنت اپنی خواہشات کی پیروی سے نہیں بلکہ اطیعو ﷲ و اطیعو الرسول سے ملنی ہے...!!*🌹🌹
*جس چیز پہ شُکر کیا جائے وہ بڑھا دی جاتی ہـے...!*

*جب بھی زندگی میں کسی چیز کی کمی محسوس ہو تو اس پہ شُکر کرنا شروع کر دیں اللّٰــہ وہ چیز بڑھانا شروع کر دے گا...!*

*پھر چاہے وہ چیز رزق ہو، محبت ہو، سکون ہو یا کچھ بھی ہو...!*۔
*کُلُّ نَفٔــــسِِ ذَآئِقَــةُ الٔمَــــؤتِ*_________________________
*‏أرقى الناس... أقلهم حديثاً عن الناس*


*🥀بہترین لوگ...لوگوں کے بارے میں کم سے کم بات کرتے ہیں۔*_________________________
َ *💫☘️انمول موتی☘️💫*

‏محبت ہم نبھا نہیں سکتے،
نفرت سہہ نہیں سکتے
احساس زندہ نہیں،
احترام تو بالکل معدوم
میل جول سے دور بھاگتے،
حسد ہم میں بھرا پڑا
غلطی تسلیم نہیں کرتے،
معافی مانگنا بےعزتی سمجھتے
حقیقت اچھی نہیں لگتی،
عبادت کی خبر نہیں
موت کی تو بالکل یاد نہیں
تو کیا ہمیں یہ کہنے کا حق ہے؟
کہ۔۔۔۔"سکون جانے کہاں گیا"😟
*پہاڑ ⛰️کی مثال دے کر قرآن کریم کے ذریعے وحشت الہی طاری کرنے کی ترغیب*


*سورة الحشر : 21*

لَوۡ اَنۡزَلۡنَا ہٰذَا الۡقُرۡاٰنَ عَلٰی جَبَلٍ لَّرَاَیۡتَہٗ خَاشِعًا مُّتَصَدِّعًا مِّنۡ خَشۡیَۃِ اللّٰہِ ؕ وَ تِلۡکَ الۡاَمۡثَالُ نَضۡرِبُہَا لِلنَّاسِ لَعَلَّہُمۡ یَتَفَکَّرُوۡنَ ﴿۲۱﴾

اگر ہم اس قرآن کو کسی پہاڑ پر اتارتے تو ، تو دیکھتا کہ خوف الٰہی سے وہ پست ہو کر ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتا ہم ان مثالوں کو لوگوں کے سامنے بیان کرتے ہیں تاکہ وہ غور و فکر کریں ۔

•❀•🍃🌹🌹🌹🍃•❀•┈•
*♦️😔✍️"اے اللّٰـــہ میری وفات سے پہلے میری اصلاح کر دینا اور میرا بہترین اختتام کرنا اور مجھے موت دینا اس حال میں کہ تو مجھ سے بے انتہا راضی ہو اور میرے جانے کے بعد کسی کو مسخر کر دینا جو میرے لیئے دعا گو رہے"*
آمیـــــــــــــــــن ياربی🙏😔😔😔🤲🤲ﷲ کــا بنــدہ🤲🤲♦️♦️
*لوگوں کے ساتھ اُن کے کردار کے مطابق نہیں بلکہ اپنی تربیت کے مطابق رویہ اختیار کریں* سب سے بڑھ کر یہ کہ اللہ کے احکامات کے مطابق رویہ اختیار کیجئے پھر دیکھئے دنیا اور آخرت میں کیسے عزت سکون اور کامیابی پاتے ہیں آپ💞
پوچھنا یہ تھا کہ امام زین العابدین جنہوں نے واقعہ کربلا اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا
واقعہ کربلا کے بعد تقریباً 40 سال زندہ رہے
اس طرح 40 مرتبہ آپ کی زندگی میں 10 محرم کا دن آیا تھا
امام زین العابدین جو امامِ حسن رضی اللہ تعالٰی عنہ کے بیٹے تھے کیا آپ نے اپنی زندگی میں 1 بار بھی 10 محرم کو گھوڑا نکالا
کیا آپ نے اپنی زندگی میں 1 بار بھی 10 محرم کو ماتم کیا
کیا آپ نے اپنی زندگی میں 1 بار بھی 10 محرم کو اپنے آپ کو چھریاں ماری
اگر امام زین العابدین نے ایسا کبھی نہیں کیا تو میرا سوال یہ ہے کہ آج کل جو لوگ محرم میں ایسا کرتے ہیں وہ کون ہے
کس کے طریقے پہ چل کر ایسا کرتے ہیں
کیا اِن لوگوں کو امام زین العابدین سے بھی زیادہ غم ہے شہادت امامِ حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ کا

حق اور باطل کو جان کے جیو...
*♥️السلام عليكم ورحمة الله وبركاته🤲🏻♥️*

*🎗️عورت کبھی بھی دو ٹکے کی نہیں ہوتی 🌼*
*🧕🏻ماں جنت ہے*
*🧕🏻بیوی ہمسفر*
*🧕🏻بہن غیرت*
*🧕🏻اور بیٹی رحمت ہوتی ہے*
*ہرایک کا اپنا الگ مقام ہے ☺️*
*اس لیے عورت کی عزت کریں،😊*
*کیا فرق پڑتا ہےکہ وہ آپ کے گھر کی ہو یا کسی اور کےگھر کی💯🥀*
‏ترے دل میں کیسی گرہ پڑی
تجھےاس سےاتناحسدہےکیوں؟

جو نبیؐ کی آنکھ کا نور ہے
جو علیؑ کی روح کا چین ہے

کبھی دیکھ اپنے خمیر میں
کبھی پوچھ اپنے ضمیر سے

وہ جو مٹ گیا، وہ یزید تھا
جو نہ مٹ سکا، وہ حسینؑ ہے!

محسن نقوی
اور جب تمہارا صبر تھکنے لگے تو خود کو یاد دلانا کہ۔۔۔

*”ان اللہ مع الصابرین”*💐
*اور سر سجدے میں گِرا دینا، بس پھر یہیں سے دوبارہ صبر کرنے کی ہمت اور قوت ملنا شروع ہو جائے گی۔۔۔*
*اِن شاءالله💐💐*
۔*╭┅•✿ ✯🌹 ͜͡ ۝ ͜͡ 🌹✯ ✿•┅​╮*
*بِـسۡمِ اللّٰهِ الرَّحۡـمٰنِ الرَّحِـــيۡمِ*

*ثُمَّ بَـدَا لَهُـمۡ مِّــنۡۢ بَعۡــدِ مَا رَاَوُا الۡاٰیٰتِ لَیَسۡجُنُــنَّهٗ حَتّٰـی حِـیۡنٍ ﴿۳۵﴾*

پھر اس کے بعد کہ وہ کئی نشانیاں دیکھ چکے، ان کے سامنے یہ بات آئی کہ اسے ایک وقت تک ضرور ہی قید کردیں۔

*Surat No 12 : Ayat No 35*
*╰┅┈•✿ ✯🌹 ͜͡ ۝ ͜͡ 🌹✯ ✿•┄┅​╯​*
*🌴جـان لو کـہ دل کمــزور اور بیـمار ہو جاتــے ہیــں ، اور وہ غفلت اور گناہــوں ســے مــر سکتـے ہیں ؛ اور ان کـی زندگی تقــوٰی اور توحیـد کــی اصلاح ســے ہوتــی ہـــے••••🌺۔*

*طلباء القــرآن الکــریم انسٹـیٹیــوٹ*
🥀 _*میرے الفاظ*_ 🥀

اپنی زندگی میں کچھ ایسے *نیک* کــام ضرور کریں جو صرف آپ کے اور *اللّٰــــــہ* کے درمیان ہوں جن کی بنیاد صرف اور صرف *اخــــلاص* ہو کیونکہ اصحـاب غـــار کی طرح ہم سب کو ایک نہ ایک دن ایک چھوٹے سے غار *قبــــــــــر* میں بند ہونا ہے انہوں نے اپنے نیک اعمـــال کا واسطـــہ دے کر اللہ سے غار کا دہانہ کھلوایا تھا تو آپ کیا *جـــــــــنت* کا دروازہ نہیں کھلــوانــا چاہیں گے؟
_*H.S.T*_
🥀 _*لوگوں میں سب سے بہتر کون ہیں؟*_ 🥀

قال رسول اللہﷺ
رسول اللہﷺ نے فرمایا

*خيركم من تعلم القرآن وعلمه*
تم میں سے بہتر وہ ہے جس نے قرآن سیکھا اور سکھایا
صحيح البخاری:5027

*خياركم أحاسنكم أخلاقا*
تم میں بہتر وہ ہیں جن کے اخلاق تم میں سب سے بہتر ہیں
صحيح البخاری:6035

*خيركم أحسنكم قضاء*
أي عند رد القرض
تم میں بہتر وہ ہیں جو تم میں ادائیگی میں سب سے بہتر ہیں
صحيح البخاری::2305

*خيركم من يُرجى خيره ويُؤمٓن شره*
تم میں بہتر وہ ہیں جن سے خیر کی امید کی جائے اور ان کے شر سے امان ہو
صحيح الترمذی:2263

*خيركم خيركم لأهله*
تم میں بہتر وہ ہیں جو اپنے گھر والوں کے لئے اچھے ہیں
صحيح ابن حبان:4177

*خيركم من أطعم الطعام وردَّ السلام*
تم میں بہتر وہ ہیں جو کھانا کھلاتے ہیں اور سلام کا جواب دیتے ہیں
صحيح الجامع:3318

*خياركم ألينُكم مناكب في الصلاة*
أي: يفسح لمن يدخل الصف في الصلاة
تم میں بہتر وہ ہیں جو نماز میں کندھے نرم رکھیں
یعنی جو نماز کے دوران صف میں داخل ہو اس کو جگہ دیں
الترغيب والترهيب:234/1

*خير الناس من طال عمره وحسن عمله*
تم میں بہتر وہ ہے جس کی عمر لمبی ہو اور اس کا عمل نیک ہو
صحيح الجامع:3297

*خير الناس أنفعهم للناس*
لوگوں میں سب سے بہتر وہ ہیں جو لوگوں کو سب سے زیادہ فائدہ دینے والے ہیں
صحيح الجامع:3289

*خيرالأصحاب عند الله خيركم لصاحبه، وخير الجيران عند الله خيركم لجاره*
اللہ کے ہاں سب سے بہتر ساتھی وہ ہے جو اپنے ساتھی کے لئے بہترین ہے اور اللہ کے ہاں سب سے بہتر ہمسایہ وہ ہے جو اپنے ہمسائے کے لئے بہترین ہے
صحيح الأدب المفرد/84

*خير النَّاس ذوالقلب المَخْمُوم واللِّسان الصَّادق*
*قالوا صدوق اللسان نعرفه فما مخموم القلب؟*
*قال هو النقي التقي لا إثم عليه، ولا بغي ولا غل ولا حسد*
لوگوں میں سب سے بہتر مخموم دل والے اور سچی زبان والے ہیں صحابہ نے کہا سچی زبان تو ہم جانتے ہیں مخموم دل سے کیا مراد ہے؟
فرمایا وہ (دل) جو صاف بچنے والا جس پر کوئی گناہ نہ ہو باغی نہ ہو نہ اس میں دھوکہ ہو اور نہ حسد
صحيح الجامع:3291

*جعلني الله وإياكم منهم*
اللہ مجھے اور آپ کو ایسے لوگوں میں سے بنا دے
آمین یا رب العالمین 🤲🏻

❥─━━═•✵⊰••⊱✵•─━━═❥

*نوٹ* اس پیغام کو دوسروں تک پہنچائیے ہو سکتا ہے اللہ تعالیٰ کسی کی زندگی کو آپ کے ذریعے بدل دے

*کیا آپ نے آج درودِ پاک پڑھا؟*
*صلی اللہ علیہ والہ وسلم*
دو چیزیں بہت عجیب لگتی ہیں۔۔۔۔

بے نمازی شخص
جو خود کو امام حسین (علیہ السلام) کا حبدار کہتا ہے.
بے پردہ عورت
جو خود کو کنیزِ زہراء کہتی ہے.🌹♥️🌹
*انسان مایوس اور پریشان اس وقت ہوتا ہے جب اپنے رب کو راضی کرنے کی بجائے لوگوں کو راضی کرنے میں لگ جائے 👍🏻🥀*
*.#شاید_کوئی_مرد_یہ_لکھنے_کی_ھمت_نا_کرے۔۔۔* 😢😢😢

آنکھ کھولی۔۔کمرے کا دروازہ کھلا تھا ۔۔ باھر میری دنیا۔۔۔یعنی بچے اور بیوی بیٹھے کچھ کھا رھے تھے۔۔۔انھیں دیکھ کر آدھی بیماری جاتی محسوس ھوئی۔میں نے مسکرا کے انہیں دیکھا۔۔پیاس لگی تھی۔۔۔" فائزہ گلاس پانی کا دے دو" بیوی کو بولا۔۔۔
" بچے بہت تنگ کر رھے ہیں دو منٹ بس" وہ بولی۔۔۔بیچاری سارا دن کام کرتی ھے۔۔۔لاحظہ والدہ کو آواز دی۔۔۔وہ کچن سے بولیں۔" بیٹا آٹا گوندھ رہی ہوں۔۔دس منٹ رک جاو" ۔۔۔۔۔ گھر میں اک اور عورت بھی تھی۔۔۔میری بہن۔۔پر اس سے بات کوئی نہیں کرتا۔۔۔(میری ضرورتیں پوری نہیں کرتے۔۔مجھے یہ چاہیے وہ چاہیے۔۔ہر وقت مجھے اور میری بیوی کو لڑواتی رہتی ھے)۔۔۔۔۔اس لیے میں دل میں سوچ کے خاموش ہوگیا۔۔۔ساتھ ھی والد کمرے میں آئے ۔دو ھزار روپیہ لے گئےناشتے کے لیے۔۔کچھ دیر میں واپس آئے۔۔۔پھل۔۔دودھ۔۔۔انڑے۔۔بریڑ۔۔کافی کچھ لائے۔۔اسی لمحے میں کچن میں گیا۔۔میری بیوی نے پھل کاٹ کے خود بھی کھایا۔۔اک ابو کو بھی کاٹ کے دیا.
کوئی دو سال بعد تقریباًمیں کچن میں گیا آج۔۔۔والدہ دودھ گرم کرنے لگی۔۔ساتھ ہی میری بہن کچن میں آئی میرے کپڑے استری کرتے بیچ میں چھوڑ کے۔۔۔سرگوشی میں والدہ سے کچھ کہنے لگی۔۔" میری بیوی کے خلاف ہی کچھ کہ رہی ہوگی۔"۔یہ سوچ کر میں نے دھیان کیا۔۔۔
" امی ۔۔۔! ہمارے لیے کچھ لائے ہیں ابوّ؟" اس نے خوشی سے پوچھا۔۔۔میں نے دل میں سوچا کتنی ناشکری ھے۔۔۔اتنا کچھ تو لائے ہیں۔۔۔۔یہ پھر بھی راضی نہیں۔
۔قیامت تو تب آئی جب والدہ نے جواب دیا
" نہیں بیٹا۔۔۔!! ھمارے لیے کچھ نہیں لائے۔۔"میں اک گھونٹ اور پانی نہیں پی پایا۔۔۔وہ بس اداس ہوئی اور کچن سے چلی گئی۔۔جیسے روز کی بات ہو۔
ٹھیک ہی تو کہا تھا۔۔دودھ بچوں کا ۔پھل بیوی کا، اور ناشتے کا سامان ہم بھائیوں کا۔۔۔
میری پوری توجہ اب اس کی طرف تھی۔۔وہ کام لگی رھی۔۔بارہ بجے کے قریب والدہ نے اسے آواز دی۔۔ناشتہ کر لو بیٹی۔۔ناشتے میں کیا تھا۔ کل کی ایک پوری۔۔۔اور اک آدھی سے بھی کم روٹی۔۔اور رات کا سالن۔۔ان دونوں نے وہ ہی کھایا۔۔
ناشتے کے بعد وہ کچھ دیر کے لیے اپنے کمرے میں چلی گئی۔۔۔جب واپس نکلی تو خوش۔۔۔میں آج کوئی دو سال بعد اپنی بہن کو غور سے دیکھا۔۔کمزور بے جان سی۔۔یقیناً اسے باقی دنوں نیں بھی کچھ نہیں دیا جاتا تھا۔۔۔تبھی تو پہلے پہل اس نے اپنا حق مانگا تھا۔پر جواب میں کبھی تھپڑ۔۔کبھی بے عزتی۔۔اب وہ بولتی ہی نھیں تھی۔۔بلکل چپ۔۔نا ابو سے۔۔نا مجھ سے۔۔
خیر میں اس کے کمرے میں گیا۔۔۔گرمی محسوس ہوئی۔۔پنکھا لگانے لگا تو یاد آیا امی نے بتایا تھا کوئی دو ماہ سے پنکھا خراب ہے۔۔اتنی گرمی میں وہ سوتی کیسے ہوگی۔۔حیرت تب بڑھی جب کمرے میں کوئی بستر نہیں تھا۔۔مطلب وہ صوفے پے سوتی ہے۔۔۔میں صوفے پے جا کے بیٹھ گیا۔۔۔۔ پاس میری بہن کا موبائیل پڑا تھا ۔میں نے اٹھایا۔۔۔کافی سہیلیوں کے پیغامات تھے۔۔اک نمبر ایسا تھا جس پے اٹھارہ ھزار سے زیادہ پیغامات بھیجے اور موصول کیے گیے تھے۔۔یہ کوئی تیس پینتیس سال کا آدمی تھا۔۔
" کہاں ہیں آپ"
" اففف جواب دے بھی دیں۔۔"
" بور ہو رھی ہوں۔۔۔میں کس سے بات کروں۔"
" میں اکیلی کیا کروں؟"... یہ میری بہن کے دو دن پہلے کے پیغامات تھے۔۔مجھے شدید غصہ آیا۔۔
" گڑیا آپ تھوڑی دیر ناول پڑھ لو۔۔میں زرا مصروف ہوں" اس نے کوئی دس پیغامات کے بعد جواب دیا ہوا تھا" ٹھیک ہے" میری بہن کا جواب تھا۔۔۔
اب کچھ اور پیغامات تھے۔۔۔" کیسی ہو؟" " چوٹ آئی تھی، اب درد تو نہیں ہے" " کھانا کھایا؟" " گرمی بہت ہے کچھ ٹھنڑا پی لو" وہ سارے سوالات جو ہمیں کرنے چاہیے تھے۔۔وہ اجنبی کر رھا تھا۔۔انہیں پیغامات سے ہی مجھے پتا چلا کے میری بہن کو بخار ہے دو ھفتوں سے۔۔وہ میری بہن سے باتیں کرتا رھا۔۔اور یہاں سے بھت مناسب جوابات جاتے رھے
آج کے پیغامات میں اس اجنبی شخص نے کہا " کچھ رقم بھیج رھا ھوں۔۔۔کچھ شاپنگ ہی کر لو اور دوا بھی لے لو۔۔۔تم نے تو لینی نہیں"..." گھر کا کام کر کے برقع پہن کے جانا۔۔۔اکیلی نا جانا۔۔۔بینک میں بھجوا دیے ہیں پیسے۔۔لے لینا". وہ شخص یقیناً پاکستان میں مقیم نہیں تھا۔۔کیوں کے نمبر سعودیہ کا تھا۔
شدید غصے میں باہر نکلا۔۔بہن مکمل کام میں مصروف تھی۔۔پھر اس نے والدہ کو کہا زرا بازار جانا ہے۔۔اور برقع کرنے لگی۔۔والدہ بھی بغیر سوال جواب کیے تیار ہونے لگی۔۔وہ جب بھی بازار جاتی۔۔میں نے کبھی کرایہ بھی نہیں دیا۔۔والدہ دروازے تک گئی تو میں نے آواز دی" امی۔۔۔!! کچھ پیسے لے جائیں" امی نے پلٹ کر دیکھا۔۔۔تو نفرت سے کہا" ھمیں نہیں ضرورت تمھارے پیسوں کی۔۔" مطلب والدہ سب جانتی تھیں۔۔میں نے پیچھا کیا۔۔وہ واقعی بینک گئی۔۔کچھ اور دکانوں پر گئی۔۔۔ والدہ کی دوا کی ڈھیر سی ڈبیاں لی۔۔اور واپس آگئیں۔۔۔