🌹😊اسلامک پوسٹ🌱🌹
239 subscribers
2.11K photos
83 videos
2 files
131 links
بہترین اقوال,دینی و ادبی پوسٹ.
Download Telegram
دو چیزیں بہت عجیب لگتی ہیں۔۔۔۔

بے نمازی شخص
جو خود کو امام حسین (علیہ السلام) کا حبدار کہتا ہے.
بے پردہ عورت
جو خود کو کنیزِ زہراء کہتی ہے.🌹♥️🌹
*انسان مایوس اور پریشان اس وقت ہوتا ہے جب اپنے رب کو راضی کرنے کی بجائے لوگوں کو راضی کرنے میں لگ جائے 👍🏻🥀*
*.#شاید_کوئی_مرد_یہ_لکھنے_کی_ھمت_نا_کرے۔۔۔* 😢😢😢

آنکھ کھولی۔۔کمرے کا دروازہ کھلا تھا ۔۔ باھر میری دنیا۔۔۔یعنی بچے اور بیوی بیٹھے کچھ کھا رھے تھے۔۔۔انھیں دیکھ کر آدھی بیماری جاتی محسوس ھوئی۔میں نے مسکرا کے انہیں دیکھا۔۔پیاس لگی تھی۔۔۔" فائزہ گلاس پانی کا دے دو" بیوی کو بولا۔۔۔
" بچے بہت تنگ کر رھے ہیں دو منٹ بس" وہ بولی۔۔۔بیچاری سارا دن کام کرتی ھے۔۔۔لاحظہ والدہ کو آواز دی۔۔۔وہ کچن سے بولیں۔" بیٹا آٹا گوندھ رہی ہوں۔۔دس منٹ رک جاو" ۔۔۔۔۔ گھر میں اک اور عورت بھی تھی۔۔۔میری بہن۔۔پر اس سے بات کوئی نہیں کرتا۔۔۔(میری ضرورتیں پوری نہیں کرتے۔۔مجھے یہ چاہیے وہ چاہیے۔۔ہر وقت مجھے اور میری بیوی کو لڑواتی رہتی ھے)۔۔۔۔۔اس لیے میں دل میں سوچ کے خاموش ہوگیا۔۔۔ساتھ ھی والد کمرے میں آئے ۔دو ھزار روپیہ لے گئےناشتے کے لیے۔۔کچھ دیر میں واپس آئے۔۔۔پھل۔۔دودھ۔۔۔انڑے۔۔بریڑ۔۔کافی کچھ لائے۔۔اسی لمحے میں کچن میں گیا۔۔میری بیوی نے پھل کاٹ کے خود بھی کھایا۔۔اک ابو کو بھی کاٹ کے دیا.
کوئی دو سال بعد تقریباًمیں کچن میں گیا آج۔۔۔والدہ دودھ گرم کرنے لگی۔۔ساتھ ہی میری بہن کچن میں آئی میرے کپڑے استری کرتے بیچ میں چھوڑ کے۔۔۔سرگوشی میں والدہ سے کچھ کہنے لگی۔۔" میری بیوی کے خلاف ہی کچھ کہ رہی ہوگی۔"۔یہ سوچ کر میں نے دھیان کیا۔۔۔
" امی ۔۔۔! ہمارے لیے کچھ لائے ہیں ابوّ؟" اس نے خوشی سے پوچھا۔۔۔میں نے دل میں سوچا کتنی ناشکری ھے۔۔۔اتنا کچھ تو لائے ہیں۔۔۔۔یہ پھر بھی راضی نہیں۔
۔قیامت تو تب آئی جب والدہ نے جواب دیا
" نہیں بیٹا۔۔۔!! ھمارے لیے کچھ نہیں لائے۔۔"میں اک گھونٹ اور پانی نہیں پی پایا۔۔۔وہ بس اداس ہوئی اور کچن سے چلی گئی۔۔جیسے روز کی بات ہو۔
ٹھیک ہی تو کہا تھا۔۔دودھ بچوں کا ۔پھل بیوی کا، اور ناشتے کا سامان ہم بھائیوں کا۔۔۔
میری پوری توجہ اب اس کی طرف تھی۔۔وہ کام لگی رھی۔۔بارہ بجے کے قریب والدہ نے اسے آواز دی۔۔ناشتہ کر لو بیٹی۔۔ناشتے میں کیا تھا۔ کل کی ایک پوری۔۔۔اور اک آدھی سے بھی کم روٹی۔۔اور رات کا سالن۔۔ان دونوں نے وہ ہی کھایا۔۔
ناشتے کے بعد وہ کچھ دیر کے لیے اپنے کمرے میں چلی گئی۔۔۔جب واپس نکلی تو خوش۔۔۔میں آج کوئی دو سال بعد اپنی بہن کو غور سے دیکھا۔۔کمزور بے جان سی۔۔یقیناً اسے باقی دنوں نیں بھی کچھ نہیں دیا جاتا تھا۔۔۔تبھی تو پہلے پہل اس نے اپنا حق مانگا تھا۔پر جواب میں کبھی تھپڑ۔۔کبھی بے عزتی۔۔اب وہ بولتی ہی نھیں تھی۔۔بلکل چپ۔۔نا ابو سے۔۔نا مجھ سے۔۔
خیر میں اس کے کمرے میں گیا۔۔۔گرمی محسوس ہوئی۔۔پنکھا لگانے لگا تو یاد آیا امی نے بتایا تھا کوئی دو ماہ سے پنکھا خراب ہے۔۔اتنی گرمی میں وہ سوتی کیسے ہوگی۔۔حیرت تب بڑھی جب کمرے میں کوئی بستر نہیں تھا۔۔مطلب وہ صوفے پے سوتی ہے۔۔۔میں صوفے پے جا کے بیٹھ گیا۔۔۔۔ پاس میری بہن کا موبائیل پڑا تھا ۔میں نے اٹھایا۔۔۔کافی سہیلیوں کے پیغامات تھے۔۔اک نمبر ایسا تھا جس پے اٹھارہ ھزار سے زیادہ پیغامات بھیجے اور موصول کیے گیے تھے۔۔یہ کوئی تیس پینتیس سال کا آدمی تھا۔۔
" کہاں ہیں آپ"
" اففف جواب دے بھی دیں۔۔"
" بور ہو رھی ہوں۔۔۔میں کس سے بات کروں۔"
" میں اکیلی کیا کروں؟"... یہ میری بہن کے دو دن پہلے کے پیغامات تھے۔۔مجھے شدید غصہ آیا۔۔
" گڑیا آپ تھوڑی دیر ناول پڑھ لو۔۔میں زرا مصروف ہوں" اس نے کوئی دس پیغامات کے بعد جواب دیا ہوا تھا" ٹھیک ہے" میری بہن کا جواب تھا۔۔۔
اب کچھ اور پیغامات تھے۔۔۔" کیسی ہو؟" " چوٹ آئی تھی، اب درد تو نہیں ہے" " کھانا کھایا؟" " گرمی بہت ہے کچھ ٹھنڑا پی لو" وہ سارے سوالات جو ہمیں کرنے چاہیے تھے۔۔وہ اجنبی کر رھا تھا۔۔انہیں پیغامات سے ہی مجھے پتا چلا کے میری بہن کو بخار ہے دو ھفتوں سے۔۔وہ میری بہن سے باتیں کرتا رھا۔۔اور یہاں سے بھت مناسب جوابات جاتے رھے
آج کے پیغامات میں اس اجنبی شخص نے کہا " کچھ رقم بھیج رھا ھوں۔۔۔کچھ شاپنگ ہی کر لو اور دوا بھی لے لو۔۔۔تم نے تو لینی نہیں"..." گھر کا کام کر کے برقع پہن کے جانا۔۔۔اکیلی نا جانا۔۔۔بینک میں بھجوا دیے ہیں پیسے۔۔لے لینا". وہ شخص یقیناً پاکستان میں مقیم نہیں تھا۔۔کیوں کے نمبر سعودیہ کا تھا۔
شدید غصے میں باہر نکلا۔۔بہن مکمل کام میں مصروف تھی۔۔پھر اس نے والدہ کو کہا زرا بازار جانا ہے۔۔اور برقع کرنے لگی۔۔والدہ بھی بغیر سوال جواب کیے تیار ہونے لگی۔۔وہ جب بھی بازار جاتی۔۔میں نے کبھی کرایہ بھی نہیں دیا۔۔والدہ دروازے تک گئی تو میں نے آواز دی" امی۔۔۔!! کچھ پیسے لے جائیں" امی نے پلٹ کر دیکھا۔۔۔تو نفرت سے کہا" ھمیں نہیں ضرورت تمھارے پیسوں کی۔۔" مطلب والدہ سب جانتی تھیں۔۔میں نے پیچھا کیا۔۔وہ واقعی بینک گئی۔۔کچھ اور دکانوں پر گئی۔۔۔ والدہ کی دوا کی ڈھیر سی ڈبیاں لی۔۔اور واپس آگئیں۔۔۔
""""""""""""" میں یہ نہیں کہتا کے ہمیشہ بیوی غلط ہوتی ہے۔۔یا بہن۔۔۔مگر اگر اسے گھر سے توجہ ملتی۔۔۔وہ کسی غیر سے کیوں منتیں کرتی کے بات کرو۔۔بیوی کو ہم ہر ماہ معقول خرچ دیتے ہیں تو بہن کو کیوں نہیں۔۔بیوی کو پیار سے دیکھتے ہیں بہن کو کیوں نہیں۔۔بیوی سے ڈھیروں بات کرتے ہیں۔۔بہن سے کیوں نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔انسان کو اک راہ نظر نہیں آتی تو وہ دوسری تلاش کرتا ھے یہ اسکی فطرت ھے""""""""""

زرا سوچنا *

*کیا آپ نے آج درودِ پاک پڑھا؟*
*صلی اللہ علیہ والہ وسلم*
*دنیا کی محبت زنگ کی مانند ہوتی ہے جو انسان کو اندر*
*سے ہی کھوکھلہ کرتی جاتی ہے ،اور اللہ پاک کی محبت معتبر ہوتی ہے جو انسان کو ( polish) کر دیتی ہے ،سارے زنگ اتار دیتی ہے اس پر نئے رنگ بھر دیتی ہے پھر انسان کے اندر کی مایوسی* *( clear ) ہو جاتی ہے ،باقی صرف چمک رہے جاتی ہے جو چمک انسان کو اللہ سے محبت کی وجہ سے ملتی ہے*
جـــــــاہل صـــــــرف وہ نہــــیں
ہوتا، جو تعلـــــــیم یافـــــــتہ
نہ ہو ۔ ۔ ۔ ۔ ،

جاہــــل وہ بھـــی ہوتا ہـــے
جـــــــس نــــے ڈگــــریوں کـــے
ڈھـــــــیر لگا رکھـــــــے ہوں ۔ ۔ ،
مگـــــــر، اپــنے ظـــــرف مـــیں وســـــــعت، لہـجـــــــہ مـــیں نـــرمی
اور طبعـــــــیت مـــیں انکـــــــساری
نہ پـــیدا کــــر پایا ہـــــــو ۔ ۔ ۔ !!
کبھی کبھی ہماری بہت ذیادہ توجہ عزت فکر احساس دوسرے انسان کے لیے بوجھ گھٹن بن جاتی ہے اور پھر ہم جب کسی کو خود سے بڑھ کر چاہنے لگے ہر وقت اسکو ہی سوچتے رہتے اسکو ہر وقت دستیاب ہوتے تو ہم اپنی اہمیت کھو دیتے ہیں اور دوسرا انسان تنگ آ جاتا ہے بعض جگہ ایسا ہوتا ہے مطلب پورا ہوتے ہی بہانے بناتے ہیں کسی کو اپنا کہنا دوست رشتہ محبت کرنے کی باتیں کرنا بہت آسان لیکن اصل میں رشتہ محبت دوستی کا مان رکھنا ہر انسان کے بس کی بات نہیں ہوتی ،ہمارا ہر وقت لوگوں کو دستیاب ہونا ہمیں خاص سے عام کر دیتا.👍🏻😔
**
𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼
ہمیں اتنا مضبوط تو ہونا چاہئے کہ اگر کوئی ہمیں بے سکون کرنا چاہے، ہمیں توڑنا چاہے ہمیں شکست خوردہ دیکھنا چاہے تو ہم اس شخص کے سب حملوں کے جواب میں بغیر کچھ کہے پر سکون چہرے کے ساتھ سامنا کریں۔
کوئی کون ہوتا ہے ہمیں بے سکون کرنے والا؟ کوئی کون ہوتا ہے ہمیں توڑنے والا؟ کوئی کون ہوتا ہے ہمیں شکست دینے والا؟۔
دیکھیں راستے میں پتھر پڑیں ہوں تو ان پتھروں کے خوف سے راستہ نہیں بدلتے، بلکہ ہمت و جواں مردی سے آگے بڑھتے ہیں، کامیابی خوابوں کی تکمیل کوئی پلیٹ میں رکھ کے نہیں دیتا، ان سب کے لئے مقابلہ کرنا پڑتا ہے۔

مقابلے کرنے کا پہلا اصول " سیلف کنٹرول" ہے۔ ہر طرح کے حالات میں خود پر قابو رکھنا۔ جو انسان اپنے جذبات کو درست سمت دے دیتا ہے اسے کوئی نہیں ہرا سکتا۔...🥀🌸
*اگر دوسروں کے دل توڑنے بندکر دئیے جائیں تو ہمارے ٹوٹے ہوئے دل جڑنا شروع ہو جائیں گے۔ اگر دوسروں کے دِلوں کو جوڑنا شروع کر دیا جائے تو ہمارے دل خود بخود جڑنا شروع ہو جائیں گے۔ ہم چیزوں کو پھینک دیتے ہیں، ٹھیک ہے پھینک دیں۔ لیکن ٹوٹے ہوئے خوابوں کو نہ پھینکیں. ایک بار پھر سے کوشش کرکے انہیں تعمیر کر کے دیکھیں۔ ایک اور خواب دیکھ کر دیکھیں۔ ٹوٹی ہوئی اُمیدوں کو”نئی امید“ سے جوڑ کر دیکھیں.* *مایوس ہونے میں اتنی جلدی نہ کریں. تھوڑا یقین کر کے دیکھیں۔*
*رکیں ذرا! ابھی بہت کچھ ہے زندگی میں، اسے ختم کرنے سے پہلے ایک بار پھر سے”شروع“کر کے دیکھیں۔*
*یہ زندگی سب سے قیمتی ہیرا ہے اگر یہ ٹوٹ پھوٹ رہا ہے تو اسے پھر سے تراش کر، چمکا کر دیکھیں ....!!!

سورۃ نمبر 8 الأنفال
آیت نمبر 10

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

*وَمَا النَّصۡرُ اِلَّا مِنۡ عِنۡدِ اللّٰهِ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَزِيۡزٌ حَكِيۡمٌ۞*

ترجمہ:

اور مدد تو اللّٰه ہی کی طرف سے ہوتی ہے۔ یقیناً اللّٰه زبردست  حکمت والا ہے
*جب وہ مدد کرنے پر آتا ہے تو سمندر میں بھی راستہ بنا دیتا ہے....اور تم کیوں مایوس بیٹھے ہو کہ وہ تمہاری مدد نہیں کرے گا....تمہارا یقین نہیں توڑے گا...تم بس یقین کامل رکھو....وہ تمہاری زندگی بدل دے گا.. ❤️🤲🏻*
*نبیﷺ نے فرمایا:*
*"میرے اصحاب کو بُرا بھلا مت کہو؛ اگر کوئی شخص اُحد پہاڑ کے برابر بھی سونا (اللہ کی راہ میں) خرچ کر ڈالے تو اُن کے ایک مد غلہ کے برابر بھی نہیں ہو سکتا اور نہ اُن کے آدھے مد کے برابر!"*
*(صحیح بخاری : 3673)*
*دین قربانیاں مانگتا ہے محنت اور کاوش مانگتا ہے یے تھالی یا پلیٹ رکھ کے آپ کو اور مجھے ملا ہوا ہے نہ تو اس لیے قدر نہیں*
*نبیﷺ نے فرمایا:*
*"تکبّر؛ حق کو قبول نہ کرنا اور لوگوں کو حقیر سمجھنا ہے!"*
*(صحيح مسلم : 265)*
* ہر بات کو نفاست کے ساتھ کہنا اور سمجھنا سیکھو علم بھی آ جائے گا اور اخلاق بھی ♥️👍🏻*
*‏کوشش کریں ... جہاں سے گزریں ... ایک اچھی یاد ... اچھے الفاظ ... اور کچھ میٹھی یادیں ... چھوڑ کر جائیں ... کوئی آپـــــــــ کی ... خوشبو محسوس کرے ... کہ کوئی یہاں سے گزرا تھا .......!!!*
💞 💞
*دنیا نصیب سے ملتی ہے اور آخرت محنت سے ملتی ہے*
*لیکن*
*ہم دنیا کے لئے محنت کرتے ہیں اور آخرت نصیب پر چھوڑ دیتے ہیں💯*
*‏دُنیا کی ہر چیز انسان کی خدمت کر رہی ہے اگر کوئی انسان کو تکلیف دے رہا ہے تو وہ خود انسان ہی ہے...!!*

💞💞
*بہترین ہیں وہ لوگ جن کے دماغ ٹھنڈے اور زبانیں میٹھی ہیں💙🤍*
*نماز نور ہے......🌟*
*حضرت ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ سے منقول ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’ اچھی طرح وضو کرنا نصف ایمان ہے۔ الحمدللہ کہنا میزان (ترازو) کو بھر دیتا ہے ۔ سبحان اللہ اور اللہ اکبر کہنا آسمان و زمین کو بھر دیتے ہیں ۔ نماز نور ہے ، زکاۃ ( ایمان کی) دلیل ہے ، صبر روشنی ہے اور قرآن مجید حجت ہے تیرے حق میں یا تیرے خلاف ۔‘‘*
📗 «سنــن نسائی-2439»